• news

چین اورترکی نے مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان کردیا

 بیجنگ( نوائے وقت  نیوز)چین اورترکی نے مشترکا میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر نیٹو اور امریکہ نے تشویش کااظہار کیاہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کاکہناہے کہ ترکی اور چین کے درمیان معاہدہ ایک نارمل ملٹری ٹریڈ ہے ، انہوں نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ مغربی ممالک بلاوجہ غیر ضروری باتوں پر پریشان ہورہے ہیں، چین اور ترکی مل کر میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کے اعلان پر امریکہ اور نیٹو نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ایف ڈی 2000 مختلف اقسام کے ائیرکارفٹس کو انٹرسیپٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن