• news

لاہور میں یونین کونسلوں کی تعداد 250 کر دی گئی

لاہور (خبرنگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے نئے بلدیاتی نظام کیلئے شہر میں حلقہ بندیوں کا کام رات گئے مکمل کر لیا اور اے ڈی ایل جی لاہور کے دفتر کے باہر نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں یونین کونسلوں کی تعداد 150 سے بڑھا کر 250 کی گئی ہے۔ تحصیل رائیونڈ کو 15 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تحصیل کینٹ 11 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جبکہ شالیمار تحصیل میں 55 یونین کونسلیں بنائی گئی ہیں۔   

ای پیپر-دی نیشن