• news

پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ میں 3 ماہ 4 دن بعد دوسرا دھماکہ ہوا

لاہور (خصوصی رپورٹر + نامہ نگار) لاہور کے علاقے تھانہ پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ میں 3 ماہ 4 بعد دن دوبارہ بم دھماکہ، دونوں دھماکے ہوٹلوں کے باہر ہوئے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں ایک جیسا دھماکہ خیز مواد ہی استعمال ہوا ہے۔ رواں سال 6 جولائی کو شام 8 بجے کے قریب دھماکہ ہوا اور 3 ماہ 4 دن بعد ایک بریانی والے ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے ایک جیسے ہیں کیونکہ 6 جولائی کو دھماکہ خیز مواد فریج کے نیچے اور اب فریزر کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھا گیا ہے۔ پہلا دھماکہ سندھی بریانی ہوٹل کے بالمقابل واقع نیو بخارا ہوٹل میں ہوا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن