ورکنگ بائونڈری، نکیال سیکٹر کی شہری آبادی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، گولہ باری
سیالکوٹ + نکیال (نامہ نگار + اے این این) سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات ساڑھے نو بجے اپنی پوسٹ سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستان چناب رینجرز نے بھی کارروائی کی تو بھارتی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چھ فائر کئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہوا۔ ادھر نکیال سیکٹری میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔