جنرل کیانی نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
راولپنڈی (ثناء نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ڈیزرٹ فارمیشن فیلڈ ٹریننگ کے حوالے سے جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کور اور ڈویژن سائز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کے حوصلوں کو بلند پایا اور تجویز دی کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے عمل کو جاری رکھیں۔