چیئرمین نیب چودھری قمرزمان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) چیئرمین نیب چودھری قمر زمان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکرٹری قانون رضا خان کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کی مدت 4 سال ہو گی۔ چیئرمین نیب کی مدت قابل توسیع نہیں ہو گی۔ آئی این پی کے مطابق چیئرمین نیب کے انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے قانون کی حکمرانی قائم کرنا، تادیبی کارروائیوں کو یقینی بنانا اور قوانین پر موثر عملدرآمد کرنا ضروری ہے‘ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیںکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے قانون کی حکمرانی قائم کرنا، تادیبی کارروائیوں کو یقینی بنانا اور قوانین پر موثر علمدرآمد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کرپشن کو ملک کا بہت بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ہم کرپشن کے ناسور میں بری طرح جکڑے ہوئے ہیں۔ قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کام متوازن طریقے سے آگے بڑھائیں گے اور ان کے کام میں کسی ایک طرف جھکائو نظر نہیں آئے گا۔