• news

مریدکے، منڈی شاہ جیونہ،شورکوٹ میں 3 بچیوں، فیصل آباد میں 2 خواتین سے زیادتی

فیروز والا + مرید کے+  فیصل آباد (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) مرید کے، منڈی شاہ جیونہ، شورکوٹ میں 3 بچیوں جبکہ  فیصل آباد میں 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔  جی ٹی روڈ پر واقع  آبادی ریان  پورہ (مریدکے صدر)  میں اوباش  نوجوان پندرہ  سالہ علی رضا نے محنت کش کے گھر میں زبردستی گھس کر اس کی چھ سالہ بیٹی (ز) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مفرور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ طاہرعرف  کالا اور اس کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے کے نوجوان علی رضا انکے گھر میں داخل ہوا جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 6 سالہ بیٹی (ز) کو زبردستی  پکڑ کر ان کے گھر پر ہی اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔فیصل آباد میں ٹھیکری والا چک نمبر 275ج۔ب کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ز)  کو گھر مسلح ملزمان عباس وغیرہ  نے  جبکہ سٹی سمندری کی رہائشی (س) فیصل آباد سے سمندری کی طرف جا رہی تھی ملزمان اعظم وغیرہ اس کو کار میں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔منڈی شاہ جیونہ میں قرآن مجید پڑھنے والی چار سالہ معصوم بچی کو سولہ سالہ لڑکے  فیضان نے پکڑ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔شورکوٹ  کے نواحی علاقہ کوٹ محمد یار کی خاتون منظورہ بی بی نے تھانہ شورکوٹ پولیس کو درخواست گزاری میری بیٹی (ع) گھر میں اکیلی تھی حیدر اور ایک نامعلوم افراد نے گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحہ کے زور پر حیدر زیادتی کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن