• news

باغبانپورہ: مخالف کا بھانجا اور اسکا دوست قتل‘ گرین ٹائون میں خاتون کی پراسرار ہلاکت

لاہور + فیروز والا + شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر + نامہ نگاران + نامہ نگار خصوصی) مختلف واقعات میں لاہور‘ فیروز والا اور شیخوپورہ میں 2 خواتین سمیت 7 افراد قتل۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور میں باغبانپورہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالف کے بھانجے اور اسکے دوست کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا‘ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی‘ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کیلئے کسی نے کوئی درخواست نہیں دی۔ شاہدرہ کا ذیشان باغبانپورہ کے علاقہ شادی پورہ میں اپنے ماموں کو ملنے گیا اور ماموں کے گھر پر موجود تھا اسی دوران اس کا دوست غلام مرتضی بھی اس سے ملنے شادی پورہ پہنچ گیا دونوں دوست شادی پورہ مین بازار میں جارہے تھے نامعلوم افراد نے بھرے بازار میں ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ذیشان کے ماموں کی علاقہ کے کچھ لوگوں کے ساتھ دیرینہ دشمنی چل رہی ہے جنہوں نے فائرنگ کرکے دونوں نوجوانوں کو قتل کر دیا ہے۔ گرین ٹائون کے علاقہ میں تین بچوں کی ماں پراسرار طور پرچھریاں لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ اہلخانہ کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھی اور اس نے خود کو چھریاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ اشفاق اے سی ،فریج کے مکینک کاکام کرتا تھا۔  رخسانہ کے ہاںدو بیٹیوں کے بعد سات روز قبل بیٹا پیدا ہواتھا۔ خاوند اشفاق کے مطابق رخسانہ ذہنی مریضہ تھی اور اس نے خود کو چھریاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رخسانہ بیٹا پیدا ہونے کے بعد خوف میں مبتلا تھی جس پر اس کے گھر والیوں نے ٹوٹکا آزماتے ہوئے اس کا ڈر اتارنے کے لئے اس کے تکیے کے نیچے چھری رکھ دی تھی۔  پولیس کے مطابق محلے والوں کا کہنا ہے دونوں میاں بیوی کا آپس میں جھگڑا رہتا تھا اور شبہ ہے رخسانہ کوقتل کیا گیا ہے خاوند اشفاق کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ شاہدرہ کے علاقہ دریائے راوی میں ریت فروخت کرنے ( پندی) کے تنازع پر تین افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بیگم کوٹ کا شہزاد دودھ فروخت کرتا اور اس کی دریائے راوی میں ریت کی پندی چل رہی تھی رقم لینے کے تنازع پر چند روز قبل شہزاد احمد کا اپنے تایا کے بیٹوں خالد اور پپو وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا۔ خالد اور پپو نے شہزاد کو دریاکنارے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  تین ملزمان خالد اور پپو وغیرہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر فیروز والا میں کالا خطائی روڈ پر واقع گائوں بھڑت میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان اکرام نے گولی مار کر اپنے سوتیلے بڑے بھائی عمران کو ہلاک کر دیا۔ ملزم فرار ہو گئے۔ بھڑت کے عمران اور اکرام دونوں سوتیلے بھائی ہیں‘ ان کے درمیان مکان اور دیگر جائیداد کی تقسیم کے معاملہ میں تنازع چل رہا تھا جس پر دونوں کے درمیان بھڑت بس سٹاپ پر تلخ کلامی ہو گئی‘ اکرام نے مشتعل ہو کر گولیاں مار کر اپنے سوتیلے بڑے بھائی دکاندار عمران کو شدید زخمی کر دیا۔ مقدمہ درج۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ  کے  موضع شادمان میں سسر نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شعبہ میں اپنے داماد آصف اور بیٹی رضیہ کو گولیاں مار کر بھون ڈالا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ  ہائوسنگ کالونی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی ہے اور ملزم سرفراز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔  آصف کی شادی سرفراز کی بیٹی سائرہ سے ہوئی تھی مگر مبینہ طور پر آصف نے اپنی سالی رضیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات اسطوارکر لئے سرفراز نے دونوں کو گولی مار دی۔  

ای پیپر-دی نیشن