• news

گوجرانوالہ پولیس نے انٹرپول کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں ملوث سابق یو سی ناظم افسر مجید کو دبئی سے گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)  گوجرانوالہ پولیس نے انٹرپول کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں ملوث سابق یونین نامظ خواجہ افسر مجید راٹھور کو دبئی سے گرفتار کرکے تھانہ ماڈل ٹائون میں منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل ریل بازار میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سابق مسٹر گوجرانوالہ عمر دراز قتل ہو گیا تھا جس پر کوتوالی پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا تھا مسٹر گوجرانوالہ عمر دراز کو سابق یونین ناظم سیٹلائٹ ٹائون خواجہ افسر مجید کے ایما پر قتل کیا گیا۔  

ای پیپر-دی نیشن