• news

سوئس حکام کا کیسز نہ کھولنے کا فیصلہ درست ہے: یوسف رضا گیلانی

ملتان (آن لائن)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سوئس حکام کا آصف علی زرداری کے کیسز نہ کھولنے کا فیصلہ درست ہے۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں نون لیگ کی ہار سے ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی، یہ صرف این اے 256 کا نہیں ، پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت مڈل کلاس کا خیال کرے، اس طبقہ کو نظرانداز کرنے سے ہمیشہ انقلاب آتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن