پی پی 72 میں شکست، حمزہ شہباز نے آج فیصل آباد سے منتخب ارکان، رہنماﺅں کا اجلاس بلا لیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پبلک افیئر یونٹ کے چیئرمین میاں حمزہ شہباز نے فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 72 میں مسلم لیگ ن کی شکست کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد سے منتخب ہونے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداروں و ٹکٹ ہولڈروں کا اجلاس آج جمعہ کو طلب کر لیا ہے جبکہ فیصل آباد کے میاں منان ایم این اے، شیخ اعجاز ایم پی اے، آزاد علی تبسم ایم پی اے گزشتہ روز ہی لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں پبلک افیئر یونٹ کے ممبر منشاءاللہ بٹ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔