برطانیہ میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکی طبی ماہرین میں پاکستانیوں کا دوسرانمبر
برطانیہ میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکی طبی ماہرین میں پاکستانیوں کا دوسرانمبر
کراچی( نوائے وقت نیوز)برطانیہ کے ہسپتالوں میں ہر تیسر ا کنسلٹنٹ غیرملکی ہے اور وہاںخدمات انجام دینے والے 108 ممالک کے طبی کنسلٹنٹس میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہیں۔برطانوی ہسپتالوں میں 904 پاکستانی کنسلٹنٹس خدمات انجام دے رہے ہیں جو بھارت کے بعد سب زیادہ تعداد میں ہیں۔
برطانوی اخبار ”دی میل“ کے مطابق برطانوی محکمہ صحت غیر ملکی طبی ماہرین پر انحصار کر رہا ہے۔برطانیہ کے ہسپتالوں میں کم از کم 108 ممالک کا سینئر طبی عملہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اورزبان کے مسائل اور ناقص تربیت مریضوں کو خطرے سے دوچار کرسکتی ہے۔ اس وقت میں ملک39409کنسلٹنٹس میں سے 13208 غیر ملکی تربیت یافتہ ہیں جو33.5فی صد ہے ایک پارلیمانی سوال میں برطانوی وزیر صحت ایرل ہوو نے انکشاف کیا کہ برطانیہ میں غیر ملکی کنسلٹنٹس میں بھارت سر فہرست ہے ہر آٹھ میں سے ایک بھارتی ہے اور مجموعی بھارتی کنسلٹنٹس کی تعداد5122ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی ہیں تیسرے پر آئرلینڈ ، پھرجنوبی افریقا،نائجیریا،مصر،جرمنی،عراق،سری لنکا،آسٹریلیا،اٹلی،اسپین،یونان،پولینڈ اور ویسٹ انڈیزکا نمبر ہے۔
طبی ماہرین