• news

فیروز والا: متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کی نقدی‘ قربانی کے جانور چھین لئے گئے

فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی‘ چوری کی چھ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے زیورات قندی اور قربانی کے جانور سے بھی محروم ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شرقپور خورو میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر فیکٹری مالک محمد احمد کو روک کر لوٹ لیا‘ 83 ہزار روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ عمران سے دو لاکھ پندرہ ہزار روپے کی رقم موبائل‘ لیاقت علی سے 24 ہزار روپے‘ موبائل چھین لئے۔ ڈاکوﺅں نے موبائل ٹاور آفس میں گھس کر تقریباً بارہ لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں لے کر فرار ہو گئے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوﺅں نے عمران علی سے رکشہ چھین لیا۔ اکرم پارک کے رہائشی محمد علی کے قربانی کے بکرے چوری ہو گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن