• news

عدالتی خبریں

لاہور(وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) میرٹ پر آنے کے باوجود محکمہ تعلیم میں لیکچررکی ملازمت نہ دینے کےخلاف درخواست پر مزید دلائل کےلئے طلب٭ جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع٭ ایم پی اے میاں طارق محمود ڈنگہ کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت اکتوبر تک ملتوی٭ متروکہ وقف املاک کے 416 کنفرم ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس‘ جواب طلب٭ عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی٭ الیکشن ٹربیونل کو خالد سرگانہ کے خلاف حتمی فیصلہ سنانے سے تاحکم ثانی روک دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن