سری لنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منسوخی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سری لنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم زبیر عرف نیک محمد کی ضمانت منسوخی کے لئے حکومت پنجاب کی اپیل کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روزعدالتی حکم پر ملزم زبیر عرف نیک محمد کو انتہائی سخت سکیورتی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔