• news
  • image

بیس بال چیمپئن شپ : دوسرے روز مزید 2 میچوں کا فیصلہ

بیس بال چیمپئن شپ : دوسرے روز مزید 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 20 ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ 2013ءکے دوسرے روز مزید میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں سات صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ عقیل نے دو جبکہ نعمان، علی محسن، صدام اور اعظیم نے ایک ایک رن سکور کیا۔ دوسرا میچ پولیس اور خیبر پی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پولیس کی ٹیم نے اس میچ میں 13-1 سے کامیابی اپنے نام کی۔ شہزاد بٹ، سید در حسین نے تین تین جبکہ عثمان شہزاد، عرفان اور مشتاق حنیف دو دو رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچز کے مہمان خصوصی رانا افتخار احمد تھے جن سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ، آرگنائزنگ سیکرٹری مقصدق حنیف، فخر علی شاہ بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ایچ ای سی اور پولیس کے درمیان جبکہ دوسرا میچ واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن