پرانی موسیقی اچھی لگتی ہے ،رفیع پسندیدہ گلوکار ہیں : ریمبو
پرانی موسیقی اچھی لگتی ہے ،رفیع پسندیدہ گلوکار ہیں : ریمبو
لاہور ( این این آئی) اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ ہر آدمی جھوٹ بول کر رزق کمانے کے چکروں میں پڑا ہوا ہے ، سچ بول کر بھی ہمیں وہی ملنا ہے جو جھوٹ بول کر ہم حاصل کرتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ماں باپ کس طرح اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں اس کا احساس اس وقت ہوا جب میں خود باپ بنا ۔ میں اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیتا ہوں ۔ میری اہلیہ صاحبہ بچوں کو صبح تیار کرتی ہے اور سکول چھوڑنے کے لئے میں خود جاتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پرانی موسیقی اچھی لگتی ہے اور گلوکار رفیع میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ۔ میرے پاس ان کی بے شمار کلیکشن موجود ہے۔