گھریلو زندگی ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی: خوشبو
گھریلو زندگی ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی: خوشبو
لاہور(آئی این پی ) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ گھریلو زندگی میری ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی‘ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کروں گی۔ شادی کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس کے بارے میں سب سے پہلے اپنے شوہر ارباز خان سے مشاورت کی اور ان کی خواہش کے مطابق ہی آج تک کام کر رہی ہوں۔ ہم میاں بیوی کسی بھی پراجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں۔ اور گھریلو فیصلے بھی مشاورت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو زندگی میری ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔