پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان، ہاشم آملہ، ڈیل سٹین کی واپسی
پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان، ہاشم آملہ، ڈیل سٹین کی واپسی
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) ہاشم آملہ اور ڈیل سٹین کی آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقن سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ فاف دو پلیسی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ہنری ڈیوڈز، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، ریان میکلارین، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ویان پارنل، ایرن فینگیسو، ڈیل سٹین، لونوابو ٹسٹوبے اور ڈیوڈ ویسی شامل ہیں۔