دولت مشترکہ کھیل ‘مشعل جنوبی ایشیا کے سفر پر
دولت مشترکہ کھیل ‘مشعل جنوبی ایشیا کے سفر پر
لندن (بی بی سی رپورٹ) دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں سنہ دو ہزار چودہ میں سال 23 جولائی سے تین اگست تک ہوگا۔دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے پہلے مشعل 70 ممالک کا سفر کرےگی۔ یہ سفر 9اکتوبر کو بکنگہم محل سے شروع ہو چکا ہے جہاں سے یہ گلاسگو گئی اور 11اکتوبر کو بھارت پہنچے گی۔ مشعل سولہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔