سندھ ہائیکورٹ سے کراچی میں موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی کیخلاف حکم امتناعی جاری
کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی کیخلاف 22اکتوبر تک حکم امتناعی جاری کردیا۔ کراچی میں موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی کیخلاف اجتماعی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل رکشوں پر اچانک پابندی لگائی گئی ہے جو قانون کے مطابق نہیں۔ عدالت نے موٹرسائیکل رکشے ضبط کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 22اکتوبر تک موٹرسائیکل رکشہ مالکان کو تنگ نہ کیا جائے۔ کراچی کی ذیلی سڑکوں پر موٹرسائیکل رکشہ چلانے کی اجازت ہے۔ کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔