سعودی حکام نے صدر ممنون حسین کو شاہی مہمان کا درجہ دےدیا، صدر مملکت کو مدینہ منورہ سے مکہ جانے کیلئے شاہی طیارہ فراہم کیا گیا
اسلام آباد (جاوید صدیق) صدر ممنون حسین جو اپنے اہلخانہ کے ساتھ ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں کو سعودی حکومت نے شاہی مہمان کا درجہ دے دیا ہے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی صدر کو جو مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دینے اور فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد جمعہ کے روز مکہ روانہ ہوئے سعودی حکومت نے شاہی طیارہ فراہم کیا جس کے ذریعہ وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔