• news

پرویز الٰہی نے صوبائی کے بعد ضلعی تنظیموں کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

 لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے ق لیگ پنجاب کی صوبائی تنظیموں کے بعد دوسرے مرحلہ میں ضلعی صدور جنرل سیکرٹری اور ونگز کے صدور کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن کے ناموں کا چودھری ظہیر الدین خان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چودھری ذوالفقار کو صدر یوتھ ونگ پنجاب، خدیجہ عمر فاروقی قائم مقام صدر شعبہ خواتین پنجاب مقرر کیا گیا جبکہ ضلعی صدور میں ناصر راجہ راولپنڈی، چودھری محمد علی چکوال، صداقت علی خان اٹک، ڈاکٹر عصمت جاوید جہلم، عامر سلطان چیمہ سرگودھا، ملک حارث عطا گنجیال خوشاب، رانا سعید ظفر میانوالی، سلیم رضا کہاوڑ بھکر، رانا محمد عظیم فیصل آباد، رضا علی شمس ٹوبہ ٹیک سنگھ، چودھری ظفر اللہ چیمہ گوجرانوالہ، چودھری وجاہت گجرات، چودھری ریاض اصغر منڈی بہاﺅ الدین، چودھری عظیم نوری گھمن سیالکوٹ، کرنل (ر) محمد عباس نارروال، یوسف احد ملک لاہور، خرم منور منج شیخوپورہ، پیر حسن احمد شاہ ننکانہ، سردارآ صف نکئی قصور، رائے اسلم کھرل اوکاڑہ، فیصل مختار ملتان، شیخ اعجاز لودھراں، پیرمختار حسین قریشی خانیوال، رانا عامر شہزاد طاہر ساہیوال، احمد شاہ کھگہ پاکپتن، احسان اللہ چیمہ وہاڑی، محمد خان لغاری ڈیرہ غازی خان، سردار جمیل دریشک راجن پور، ملک مدثر عباس کھر مظفرگڑھ، چودھری الطاف حسین لیہ، سید صلاح الدین احمد جیلانی بہاولپور، قاسم وقاص خان بدانہ بہاولنگر، طالوت سلیم باجوہ رحیم یار خان کے صدر مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمران ریاض نے گذشتہ روز چودھری پرویز الٰہی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں عمران ریاض نے چودھری پرویز الٰہی کو پیر پگاڑا کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ پرویز الٰہی نے کہا پیر پگاڑا مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد میں مخلص ہیں اس لئے ہم انکی طرف سے کی جانے والی ایسی کاوشوں کی حمایت کریں گے۔ پیر پگاڑا سے خاندانی مراسم ہیں وہ خاندانی طور پر مسلم لیگی ہیں۔ مسلم لیگوں کے اتحاد میں ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ مسلم لیگ قائداعظم کی نظریاتی وارث ہے ۔ ضرورت ہے قائداعظم کے نظریات کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔ پیر پگاڑا کو اپنے گھر کھانے دعوت دی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں میں مستقل رابطے رکھنے پر اتفاق کیا اور عید کے بعد دونوں پارٹیوں کی قیادت کی ملاقات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن