بھارت کا یٰسین ملک کی اہلیہ، بیٹی اور ساس کو ویزا جاری کرنیکا فیصلہ
سرینگر (آن لائن) بھارتی وزارت داخلہ نے چیئرمین لبریشن فرنٹ یٰسین ملک کی اہلیہ، بیٹی اور ساس کو ویزا جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت خارجہ سے کہا گیا ہے کہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، بیٹی اور ساس کو ویزہ جاری کیا جائے اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا تاہم یٰسین ملک کو پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔