• news

آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاس واشنگٹن میں شروع ہو گئے

واشنگٹن(آئی اےن پی)عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اہم سالانہ اجلاس جمعہ سے واشنگٹن میں شروع ہوگئے جن میں عالمی اقتصادی ومعاشی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اجلاسوں میں شریک ممالک کے نمائندے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام کو اقتصادی پروگرام سے آگاہ کریں گے۔ ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی اعلیٰ سطح کاوفد کررہا ہے جس کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکررہے ہیں۔عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان سمیت قرضہ لینے والے دیگر ممالک کی اقتصادی معاشی صورتحال کا جائزہ لے کرقرضے کی اگلی اقساط کے اجراءکا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام آئی ایم ایف کو نئے قرضے کے لئے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ دیں گے جس کی روشنی میں آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے نئے قرضے کی دوسری قسط کے اجرا کا فیصلہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن