نو بیاہتا دلہا اوردلہن کی ہیلی کاپٹر میں آمد پھولوں کی پتیاں نچھاور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پہلے دولہے گھوڑی پر سوار ہوکر آتے تھے پھر گاڑی نے جگہ لے لی لیکن اب کچھ نیا ہوا ہے اور اسلام آباد میں دولہا اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر آیا۔ دولہا نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ شادی میں ہیلی کاپٹر استعمال کروں۔ دولہا دلہن کو لے کر ہیلی کاپٹر سے باہر آیا تو پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا۔