لاکھوں کی وارداتیں، سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین کی کار چوری
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ریس کورس کے علاقہ میں سے چوروں نے سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین کی کار چوری کر لی۔ ریس کورس کے علاقہ شادمان ، جی او آر ٹو میں واقع جامع مسجد میں سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے آئے۔ جب وہ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آئے تو ان کی سرکاری گاڑی غائب تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کردی لیکن گاڑی کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرکاری گاڑی کو دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے شالیمار کے علاقہ اقبال سٹریٹ میں جاوید اقبال کے گھر سے 25لاکھ، سندرکے علاقہ میں رشید کے گھر سے 16لاکھ، مانگا منڈی میں ارشاد کے گھر سے6لاکھ،گلشن اقبال میں ندیم کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے نواب ٹاﺅن شادیوال چوک میں محمد علی مظہر سے 18لاکھ مالیت کی کار، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ہنجر وال میں ڈاکوﺅں نے رضوان اور اس کی بھتیجی سے 4 لاکھ کی نقدی، طلائی انگوٹھی اور2 موبائل فون، اقبال ٹاﺅن ہما بلاک میں شاہد سے6 لاکھ اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں تنویر سے5 لاکھ اور موبائل فون، چوہنگ گرین فورٹس میں عمیر سے ایک لاکھ اور موبائل فون، مغلپورہ میں احسان سے ڈیرھ لاکھ کی نقدی و موبائل، کوٹ لکھپت گوندل چوک میں محبوب کے کلینک سے 60 ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ پی آئی اے روڈ پر عمار سے 40 ہزار،گجر پورہ میںشوکت سے 40 ہزار مالیت کی نقدی گلشن اقبال میں آصف سے موٹر سائیکل، غازی آباد جناح پارک میں لطیف کی دکان سے 18ہزاروپے اور موبائل فون، ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں شاہد سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، نواںکوٹ میں رضوان سے 17ہزار روپے اور موبائل فون ، شمالی چھاﺅنی عسکری ٹین میں نعمان سے 17ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ چوروں نے ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن کے رہا ئشی غلام محمد کے گھر سے 6لاکھ، ڈ یفنس اے زیڈ بلاک کے رہائشی عادل کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ، ٹاﺅن شپ کے رہائشی حمزہ کے گھر سے 6لاکھ کی نقدی و سامان جبکہ شفیق آباد مین بازار قصور پو رہ میں طارق کی دکان سے 8لاکھ مالیت کی نقدی اور مشینری چوری کر لی۔ چوروں نے غالب مارکیٹ سے غلام محی الدین، نواب ٹاﺅن سے علی مظہر، ڈیفنس بی سے جہانزیب جنوبی چھاﺅنی سے فیصل، جوہر ٹاﺅن سے آصف، چوہنگ سے شیراز، نواں کوٹ سے مدثر، شاد باغ سے جاوید اقبال کی کاریں جبکہ شفیق آباد سے ندیم، شاد باغ سے عباس، شاہدرہ سے شہباز،گلشن اقبال سے محمد ندیم ، چوہنگ سے عمیر،جوہر ٹاﺅن سے عاطف، ساندہ سے رشید شالیمار سے فرحان، گلشن راوی سے نعمان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔