عدالتیں بھی دہشت گردوں کے فیصلے کرنے میں خوف محسوس کرتی ہیں: رانا ثنا
اسلام آباد (آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کو حتمی انجام تک پہنچائے گی، دہشتگردی کاخاتمہ اسی میں ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت نئی پالیسیاں اور قانون سازی کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ مذاکرات کے عمل میں ہے، عدالتیں بھی دہشتگردوں کے فیصلے کرنے میں خوف محسوس کرتی ہیں، حکومت ججزکے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متفق ہونا پڑیگا، مسلم لیگ ن کی حکومت کراچی سمیت پورے ملک میں امن کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔