ترکی: القاعدہ اور طالبان سے تعلق کا الزام، 63 تنظیموں، 219 افراد کے اثاثے منجمد
ترکی: القاعدہ اور طالبان سے تعلق کا الزام، 63 تنظیموں، 219 افراد کے اثاثے منجمد
استنبول( اے این این) ترکی نے القاعدہ اور طالبان سے تعلق کے الزام میں63 تنظیموں اور219 افراد کے اثاثے منجمد کر دیئے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ترکی کی کابینہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے ۔ جن افراد اور تنظیموں کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں ان میں چار تنظیموں اور 130 افراد کا طالبان کے ساتھ تعلق کا شک ظاہر کیا گیا ہے۔ ترکی کے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ ان افراد اور تنظیموں کے ساتھ کوئی تعلق اور لین دین نہ رکھیں۔ یہ تنظیمیں اور افراد حکومت کے فیصلے کے خلاف 60 روز میں اپیل دائر کرسکیں گے۔
اثاثے منجمد