• news

معاشرے کا بے رحمانہ سلوک‘ تعلیم‘ ملازمت کے محدود مواقع‘ پاکستان میں بینائی سے محروم 18 لاکھ خواتین کیلئے زندگی بوجھ بن گئی

لاہور(رفیعہ ناہید اکرام )بصارت سے محروم پاکستان کی لاکھوں خواتین انتہائی مشکل حالات میں زندگی کاسفر طے کرنے پرمجبور ہیں،وائٹ کین ہولڈر ہونے کے باوجود انہیں کسی ہمدردی کی مستحق نہیں سمجھاجاتا۔ موزوں رشتہ ملنا دشوار ہے جس کی وجہ سے نابیان خواتین کی اکثریت خانگی زندگی کی خوشیوں سے بھی محروم ہے۔پا کستان کے 40لاکھ بینائی سے محروم افراد میں18لاکھ خواتین بھی شامل ہیں ان میںسے 80فیصد قابل علاج اور 20فیصد ناقابل علاج ہیں۔پاکستان کی نابینا خواتین میں سے زیادہ کا تعلق دیہات سے ہے جس کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولتوں سمیت دیگر بنیادی حقوق سے محرومی بھی ان کا مقدر ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو میں پاکستان فاو¿نڈیشن فائٹنگ بلائنڈنیس کی پروگرام سپیشلسٹ عمارہ انور نے کہا کہ معاشرے کے منفی رویے نابیناخواتین کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی وائٹ کین ہولڈرزکوحقوق کی فراہمی کیلئے مو¿ثر قانون سازی کی جائے، عمارتوںاور سڑکوںکو بلائنڈزفرینڈلی بنایاجائے۔سی ایس ایس کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والی صائمہ سلیم نے کہا کہ اس وقت لاتعداد نابینا خواتین تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بیروزگار ہیں اگر معاشرہ نابینا افراد کی مدد نہیں کرسکتا تو راستے کی رکاوٹ بھی نہ بنے،ان کی معذوری کامذاق نہ اڑائے۔اسلام آباد کی سینئرریڈیوپروڈیوسر ہمااقبال نے بتایا کہ پاکستان میں اکیلی خاتون گھر نکلنا مشکل ہے پھر جب وہ نابینا ہوتومسائل کئی گنابڑھ جاتے ہیں،اکثر نابیناخواتین کی صلاحیتوںپراعتماد نہیںکیاجاتامگر میں پھر بھی نابینا خواتین سے کہوںگی کہ وہ ہمت کریں اورمیدان عمل میںقدم رکھیں والدین نابینا بچیوں کوسپیشل سکولوں میں داخل کروانے کی بجائے نارمل بچوںکے اداروںمیں داخل کروائیں تاکہ معاشرے ان کو اور وہ معاشرے کو سمجھ سکےں۔فیصل آباد کی طالبہ شمائل شہزاد نے بتایا کہ میںسیکنڈ ائر میں نابینا ہوئی میرے لئے یہ صورتحال انتہائی دل شکن تھی مگر میں نے حوصلہ نہیں ہارااور ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی کے علاوہ ایجوکیشن یونیورسٹی سے ایم ایڈ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرامرض قابل علاج ہے مگر میرے والدین مجھے علاج کیلئے بیرون ملک لے جانے کی استطاعت نہیں رکھتے،پنجاب حکومت سپورٹ کرے تو میری آنکھوںکی روشنی واپس لوٹ سکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن