• news

”مسلم لیگ (ن) عوامی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہے: عمران نذیر

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکریٹری اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے بھر پور کوشش کررہی ہے۔ علاج معالجہ کیلئے شاہدرہ کے ٹیچنگ ہسپتال میں جدید مشینری فراہم کردی گئی ہے۔ اور ڈائیلسز کی سہولت مریضوں کے لیے فراہم کردی گئی۔ اور نئے یونٹ نے کام شروع کردیا ہے۔ انہیں شاہدرہ کے ہی ہسپتال میں جدید مشینری کے ذریعے ان کی دیکھ بھا ل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائیلسسز کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے شاہدرہ کے برسوں سے چلے آنے والے اہم مسائل کو حل کر کے جدید ہسپتال قائم کر کے شاہدرہ کے پسماندہ علاقہ کو جدید بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن