خطے میں امن کیلئے پاکستان بھارت کو خلوص نیت سے اقدامات کرنے ہونگے: افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ خطے میں امن و امان کیلئے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے دونوں ممالک کے رہنماﺅں کو اعتماد کی بحالی کیلئے خلوص نیت سے اقدامات کرنے ہونگے۔ اختلافات ہمیشہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف آفت زدہ علاقوں کی عوام اور ان کی آبادکاری کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبوں پر کام شروع ہے۔ آج ملک میں بلدیاتی انتخاب میں ہمارے کارکنان اور حمایت یافتہ چیئرمین کامیاب ہونگے۔