• news

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) نکیال سیکٹر کے علاقے گوئی میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

ای پیپر-دی نیشن