وانا : پولیٹیکل انتظامیہ نے قیام امن اور حکومت سے مذاکرات کےلئے احمد زئی وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا
وانا (آئی این پی)جنوبی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ نے قیام امن اور حکومت سے ممکنہ مذاکرات کےلئے احمد زئی وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا‘ جرگہ میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔ جنوبی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ نے امن وامان کی بہتری کیلئے کلف کیمپ میں احمد زئی وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا جرگہ میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وانا کے مختلف علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پرتفتیشی عمل شروع کیے جانے کے متعلق بھی فیصلے کئے جائیں گے جرگے میں 120 رکنی کمیٹی کے ارکان کوبھی طلب کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو فیصلے کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی جرگہ میں حکومت سے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔