وزیر اعظم نے نجکاری کمیشن کے سات نئے ارکان کی تقرری کر دی
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نجکاری کمیشن کے 7 نئے ممبرز کی تقرری کر دی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نجکاری کے عمل کو صاف وشفاف بنانے کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے نئے نامزد کردہ ارکان میں صنعت کار غلام فاروق ،فاروق جان،چوہدری عارف سعید،نصیر الدین ،مفتاح اسماعیل ،سلمان بٹ ایڈووکیٹ اور چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ وقار ملک شامل ہیں۔