• news

”ناپاک لوگوں کو برداشت نہیں کرینگے“ انتہا پسند ہندو تنظیم کی گلوکارعدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی

نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ + اے پی اے )انتہا پسند ہندو تنظیم نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز عدنان سمیع کو جلد بھارت چھوڑنے یا پھر نتیجے کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دی گئی ۔ بھارتی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو انتہا پسند تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ انتہا پسند ہندو تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار کی ترجیح بھارتی فنکار ہونے چاہئیں، ہم ناپاک لوگوں کو یہاں برداشت نہیں کرینگے۔ ترجمان نے بیان میں الزام لگایا عدنان سمیع کا ویزا ختم ہوچکا ہے، وہ واپس چلے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن