عبدالرشید غازی قتل کیس، مشرف نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی
اسلام آباد (نامہ نگار ) عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ درخواست ضمانت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست ضمانت پرویز مشرف کی جانب سے الیاس صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف عبدالرشید غازی قتل کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔درخواست ضمانت پر سماعت 18 اکتوبر کو ہوگی۔ پرویز مشرف کی عبدالرشید غازی قتل کیس میں 10 اکتوبر کو گرفتاری ڈالی گئی تھی۔ مقامی عدالت نے جمعہ کو پرویز مشرف کا 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ دیا تھا۔