جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے ‘ عوام کی مرضی کے خلاف اب کوئی اقدام نہیں ہو سکتا : نوازشریف
اسلام آباد (وقت نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، عوام کی مرضی کےخلاف اب کوئی اقدام نہیں ہوسکتا، عوام کے ساتھ ملکر جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے۔ وقت نیوز کے مطابق وزیراعظم نے 12اکتوبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 12 اکتوبر 1999ءکو فوجی آمر پرویز مشرف نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا، عوام اور آئین کے تحفظ کیلئے منتخب پارلیمنٹ، آزاد عدلیہ اور متحرک میڈیا موجود ہے، ملک میں اب صرف آئین کی حکمرانی ہوگی، آئین کے تحت عوامی تشخص کی آزادی اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔