• news

انارکلی دھماکہ: ہوٹل مالک کا بیٹا بھی چل بسا، بیرونی ہاتھ ملوث ہے: ابتدائی رپورٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر) پرانی انارکلی بم دھماکے میں زخمی ہونے والا میو ہسپتال میں زیر علاج ہوٹل مالک کا بیٹا اسد گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، یوں بم دھماکے سے جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی جس میں انکشاف ہوا ہے بم میں دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے بم میں بال بیرنگ اور بارود استعمال کیا گیا ماضی میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے ملک میں خوف وہراس پھیلانے کےلئے اس طرح کے ٹائم ڈیوائس اور موبائل ڈیوائس کے ذریعے چلائے گئے جس سے بہت زیادہ تباہی ہوئی۔ قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے رات گئے بھی مختلف علاقوں مےں سر چ آپر ےشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست مےں لےکر تفتےش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا گےا۔ شہر بھر مےں ناکہ بندی کر دی گئی جبکہ مختلف مارکےٹوں حساس مقامات اور تفرےحی مقامات پر سادہ کپڑ وں مےں ملبوس پولےس اہلکار ڈےوٹی دےتے رہے بم دھماکہ کے بعد پولےس اور حساس اداروں نے سکیورٹی کو مزےد سخت کر دےا اور رات گئے سرچ آپرےشن جاری رہا جب کہ کوائف پورے نہ ہونے پر جن مشکوک افراد کوحراست مےں لےا گےا تھا ان کو تفتےش کے بعد چھوڑ دےا گےا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن