• news

سمندری طوفان ”فبلین“ آندھرا پردیش ‘ اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا‘15 افراد ہلاک‘ کراچی میں بھی تیز ہوائیں‘ بارش

نئی دہلی/کراچی(نیوز ایجنسیاں + اے ایف پی) خلیج بنگال کی جانب سے آنے والا طاقتور سمندری طوفان فیلن 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلوں ٹکرا گیا جبکہ طوفانی بارشوں اور تیز ہواو¿ں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی وزیر داخلہ سوشل کمار شندے کا کہنا ہے کہ طوفان کے خطرے کے پیش نظر 6 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایل ایس راٹھور نے بتایا کہ سمندری طوفان فائلن ریاست اڑیسہ اورآندھرا پردیش کے ساحلوں سے ٹکرا چکا ہے اور اگلے 6 گھنٹوں تک اسکی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدت 24 گھنٹے رہے گی۔ فوج نے 1200 جوانوں کو اڑیسہ جبکہ 500 جوانوں کو آندھرا پردیش میں تعینات کیا ہے۔ سمندری طوفان فائلن بھی اسی کیٹیگری کا ہے جسے برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سائیکلون قرار دیا جا رہا ہے۔ سمندری طوفان سے تھائی لینڈ، میانمار، نکوبار اور مغربی بنگال سمیت کئی علاقے متاثر ہوں گے۔ فائلن کے اڑیسہ سے ٹکرانے کے اثرات پاکستانی ساحلی شہر کراچی میں بھی محسوس کئے گئے ، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی۔ اڑیسہ میں 18 ماہی گیر پھنس گئے۔ بیسیوں درخت گر پڑے۔ سینکڑوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، بیسیوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن