قومی کرکٹ ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد سے پیچھے نہیں رہے گی : عبدالرزاق، ناصر جمشید
قومی کرکٹ ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد سے پیچھے نہیں رہے گی : عبدالرزاق، ناصر جمشید
لاہور (خبرنگار) بلوچستان کے زلزلہ زدگان کیلئے لاہور گیریژن میں قائم امدادی کیمپوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جن میں عبدالرزاق اور ناصر جمشید شامل تھے، دورہ کیا اور پاک فوج اور عوام کے جذبہ خدمت اور ایثار کو بے حد سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اِس گھڑی میں بلوچ بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی یقینا ایک قابلِ ستائش عمل ہے اور قومی کرکٹ ٹیم اِس کارخیر میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گی۔ اِس موقع پر دونوں کرکٹروں نے فوجی جوانوں کے ساتھ ملکر ٹرکوں میں امدادی سامان بھی لوڈ کرایا۔ پاک آرمی لاہور گیریژن کی جانب سے ایک سو ٹن امدادی سامان لے کر ٹرکوں کا ایک قافلہ بلوچستان میں حالیہ زلزلہ میں سب سے زیادہ متاثرہ قصبہ آواران کیلئے روانہ ہوا۔ اِس سے قبل لاہور گیریژن کی جانب سے تقریبا 70 ٹن سامان بذریعہ C-130 پہلے پہنچایا جا چکا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے لاہور میں قائم امدادی کیمپوں میں اب تک 400 ٹن سامان اکٹھا کیا جا چکا ہے اور اِس کے علاوہ ایک کروڑ روپیہ نقد بطور عطیہ وصول ہوا ہے۔ زلزلہ متاثرین کو بھیجے گئے سامان میں اشیاءخوردونوش، کمبل، بستر، خیمے اور ادویات شامل ہیں ۔
جوکہ عید کے موقع پر ایک ہزار خاندانوں کی ایک ہفتے کی ضروریات پوری کرے گا۔