• news

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کی جانب سے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کی کھیلوں کے لئے گراں قدر خدمات پر انہیں کراچی میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور نیشنل بینک کے سپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان نے نیشنل بینک گولڈ کپ کے اختتام پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان انور کی نگرانی میں گزشتہ برس سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے پنجاب میں کھیلوں کو فروغ ملا جبکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے سپورٹس بورڈ بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے ایونٹس کا انعقاد کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار دوبارہ بلند ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن