• news
  • image

چٹاکانگ ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن‘ بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 501 رنز پر آﺅٹ

چٹاکانگ ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن‘ بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 501 رنز پر آﺅٹ

چٹاگانگ (آئی اےن پی) چٹاگانگ ٹےسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہوگیا، چوتھے روز بنگلہ دیشی ٹےم نیوزی لینڈ کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 501رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی‘ سوہاگ غازی اورمومن الحق کی شاندار سنچریاں،مشفق الرحیم کی نصف سنچری،بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 32رنز کی برتری،نیوزی لینڈنے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 117رنز بناکرمجموعی طور85رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز 380رنز 7کھلاڑی آﺅٹ پردوبارہ شروع کی تو بنگلہ دیش کی پوری ٹےم 501رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور 32رنز کی برتری حاصل کرلی۔387کے مجموعی سکور پر عبدالرازاق 7رنز بناکر بولٹ کا شکاربنے ۔492کے سکور پر رب الاسلام 33رنز بناکر بریسویل کا شکار بن گئے۔501کے مجموعی سکورپررب الحسین 4رنز بناکر سودھی کا نشانہ بنے۔سوہاگ غازی 101رنز بناکرناٹ آﺅٹ رہے۔یہ ان کی کیرئیر کی پہلی سنچری ہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب ڈگ بریسویل نے 3،ٹرینٹ بولٹ،ایش سودھی اور کوری اینڈرسن نے دودووکٹیں حاصل کیں۔کین ولیم سن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 117رنز بناکرمجموعی طور85رنز کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے واحد آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ہمیش ردرفورڈتھے جو 32رنز بناکر ناصر حسین کا شکاربنے ۔پیٹر فلٹن 44اور کین ولیم سن 28رنز بناکر ناٹ آﺅٹ تھے۔ بارش کے باعث میچ قبل ازوقت ختم کر دیا گیا۔کیوی ٹےم اپنی پہلی اننگز میں 469 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی تھی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن