• news

سنوکر میچ فکسنگ کیلئے20 ہزار پاﺅنڈ رشوت کی آفر کی گئی:رونی

سنوکر میچ فکسنگ کیلئے20 ہزار پاﺅنڈ رشوت کی آفر کی گئی:رونی

لندن(پی پی آئی )انگلینڈ کے سابق سنوکرچیمپئن رونی او سلی ون نے انکشاف کیا ہے کہ سنوکرکیریئر کے دوران ان کو ایک میچ فکس کرنے کےلئے 20ہزار پاﺅنڈز کی رشوت آفر کی گئی ۔سنوکر کے پانچ مرتبہ عالمیچیمپئن رہنے والے رونی اوسلی ون نے اپنی آپ بیتی میں تحریر کیا ہے کہ رشوت کی پیشکش ان کو دس سال قبل پریمئر لیگ کے ایک میچ پر کی گئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ورلڈ سنوکر فیڈریشن کے چیئرمین بیری ہیرن نے کہا ہے کہ اوسلی ون سے اس انکشاف کے بارے میں تحریری جواب لیا جائےگا ۔

ای پیپر-دی نیشن