ایوب کھوسو نے ’سُوارنگی‘ کو ایک ثقافتی فلم قرار دے دیا
ایوب کھوسو نے ’سُوارنگی‘ کو ایک ثقافتی فلم قرار دے دیا
لاہور( کلچرل رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ایوب کھوسہ نے اپنی آنے والی فلم ’سُوارنگی‘ کو ایک مختلف فلم قرار دیا ہے۔ایوب کھوسو نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ پڑھے لکھے نوجوان فلم میکرز جدید ترین ٹیکنالوجی اور اچھوتے آئیڈیاز کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔فلم ‘سُوارنگی ‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہمارے کلچر کی عکاس ہو گی۔ اس کی کہانی ہماری مٹی سے جڑی ہوئی ہے۔میں ذاتی طور پر ہمیشہ سے ایسے پراجیکٹس کرنے کا خواہشمند ہوتا ہوں۔ سوارنگی کے پردڈیوسر مظہر عباس ‘ڈائریکٹر فدا حسین اور ان کی تمام پروڈکشن ٹیم کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی۔مجھے میانوالی کے قدرتی مناظر نے بے حد متاثر کیا اور کہانی کے مطابق بہترین لوکیشنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔پاکستان میں عمدہ لوکیشنز کی کوئی کمی نہیں ہے بہت سے ایسے مقامات اور مناظر ہیں جنہیں کہانی کے مطابق فلمایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی فلمیں سنیما ہالز کی زینت بن رہی ہیں اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔امید ہے کہ سُوارنگی کامیاب فلم ثابت ہو گی۔