نئے مہمان کی خوش خبری ملی، تو سب کو بتاﺅں گی : ادا کارہ ریما
نئے مہمان کی خوش خبری ملی، تو سب کو بتاﺅں گی : ادا کارہ ریما
کراچی (این این آئی)پاکستانی ادا کارہ ریما خان نے کہا ہے کہ نئے مہمان کی خوش خبری ملی‘ تو سب کو بتاﺅں گی ¾پاکستان میں اتنا پیارملا ہے بھارت میں کام کر نے کا کبھی سوچا ہی نہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات فخر سے کہتی ہوں آج میں جو کچھ بھی ہوں ، تنقید نگاروں کی وجہ سے ہوںاگر وہ نہ ہوتے تو شاید میری اداکاری کا ہنر ادھورہ رہ جاتا۔اپنی زندگی کے ایک نئے فیز میں ہوں۔ سسرال والے سب سے کہتے ہیںسید گھرانے کی بہو ریما۔پیاری بہو اور پیاری سی بھابھی۔وطن سے محبت نے مجھے بالی ووڈ جانے سے ہمیشہ روکے رکھایہی وجہ تھی کہ آفر ہونے کے باوجود میں نے کبھی وہاں کا رخ نہیں کیا۔ جب بھی گھر میں کسی نئے مہمان کی خوش خبری ملی سب کو بتاﺅں گی۔اس بات پر بہت خوش ہوں کہ اپنی فلم کے ذریعے میں نے جو پودا لگایا تھا، اب اس کے ثمرات فلمی صنعت میں نمایاں ہونے لگے ہیں ۔اور نوجوان فلم میکرز کی فلم انڈسٹری میں آمد اس کازندہ ثبوت ہے۔ریما نے کہاکہ وہ فلمی صنعت کی بحالی کےلئے کوشاں ہیں ¾ اس غرض سے وہ انڈسٹری میں سرمایہ کاری بھی کریں گی۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بطور ڈائریکٹر ان کی فلم آسکر ایوارڈ کےلئے نامزد ہو۔