• news

مقتدر قوتیں طالبان کیساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں لگتیں: غفور حیدری

کوئٹہ (آئی اےن پی) جمعیت علماءاسلام کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے حکیم اللہ محسود نے مذاکرات بارے تمام شکوک و شبہات کو ختم کردیا۔ حکیم اللہ محسود نے آئین پاکستان کے دائرے میں مذاکرات کیلئے حکومتی وفد کومکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ‘مقتدرقوتیں طالبان سے امن مذاکرات کےلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہیں‘ کیا ہم اپنی ملک میں امن کے خواہاں نہیں؟ حکومت کا امن مذاکرات کا نادر موقع گنوانا بدقسمتی ہوگی‘ اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے، ڈرون حملوں کی بندش صرف طالبان کا نہیں پوری قوم اور خود حکومت کا بھی مطالبہ ہے، مولانا فضل الرحمن کادورہ کابل خطہ میں امن کے قیام کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا‘ جمعیت علماءاسلام خیبر پی کے اور بلوچستان میں بات چیت کے ذریعہ امن کی خواہاں ہے۔ ائرپورٹ پر جمعیت علماءاسلام کے رہنماﺅں و کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن