جنرل وی کے سنگھ کا بیان اقوام متحدہ ،امریکہ اورعالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے: شبیرشاہ
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے اس بیان کہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی منتخب جمہوری حکومت قائم ہے، کو اقوام متحدہ ،یورپی یونین ،امریکہ اور دنیا کی دیگر انصاف پسند ملکوں کےلئے چشم کشا قرار دیاہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں پارٹی کے وادی بھر کے اضلاع کے ذمہ داروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے 1947ءمیں جموں وکشمیر پر جبری فو جی تسلط قائم کےا تھا اور مقبوضہ علاقے میں اس کی سات لا کھ سے زیادہ فو جی موجود ہیں اور بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ فوجی تسلط کے غےر جمہوری اقدام کی پردہ پو شی کےلئے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات منعقد کرارہا ہے ۔انہوںنے عالمی برادری پرواضح کیا کہ کشمیر دراصل اےک فو جی چھا ﺅ نی ہے جہاں اقتدار بھارتی فوج کے ہاتھ میںہے۔انہوںنے مسئلہ کشمیرکے سیاسی حل کو ناگزیرقرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کا انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔