• news

مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت سے معاملات الجھ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان میں نئی سیاسی بساط بچھانے کے خواب اس وقت چکناچور ہو گئے جب حکومت نے ایف آئی اے کو مشرف کے خلاف غداری کی مقدمہ جلد چلانے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد معاملات الجھ گئے ہیں۔ اس سے قبل جب آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کے استقبال کی تیاریاں کر رہی تھی تو پرویز مشرف کو لال مسجد کیس میں گرفتار کر کے حکومت نے سخت پیغام دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن