ٹوکیو میں ایٹمی حادثے سے بچنے کیلئے دو روزہ مشقیں شروع
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایٹمی حادثے سے بچنے کیلئے دو روزہ مشقیں شروع ہوگئیں جس میں مختلف دفاتر ‘ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر کی مشقیں کی گئیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے ان مشقوں کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ نیوکلیئر ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے ۔ واضح رہے کہ جاپان میں حال ہی میں ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں تابکاری کے اخراج کے بعد ان مشقوں کا اعلان کیاگیا ہے۔